سروے رپورٹ۔بڑھتی مہنگائی نے غریب روزہ داروں کے چولہے ٹھنڈے کردیے مانسہرہ میں مہنگائی کا طوفان نے 73 سالہ مہنگائی کا ریکارڈ توڑ دیا ۔بیساکھیوں پر کھڑی حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ۔ماہ رمضان کے مقدس مہینے میں بھی لوگ پانی پی کر سحری اور سوکھی روٹی سے افطاری کرنے پر مجبور ۔ آٹا 20 کلو کا تھیلا 3250 روپے میں فروخت ہو رہا ہے سیب 500 روپے کلو ،آلو 80 روپے کلو، ڈلڈا 600 روپے کلو گوشت بڑا ہڈی والا 700 روپے کلو، بوٹی 900 روپے کلو ،تربوز 90 روپے، درجن کیلا 500 روپے، کلو مرغی فارمی زندہ 380 روپے کلو ٹماٹر 130 روپے کلو، بھنڈی 250 روپے کلو ،خربوز150 روپے کلو، دال ماش 480 روپے کلو ،چنا 450 روپے کلو، کریلا 150 روپے کلو، چینی 125 روپے کلو، دال چنا 350 روپے کلو ،پیاز 150 روپے کلو ،کینو 400 اور 500 روپے درجن، خالص دودھ 200 روپے لیٹر ہے ادھر حکومت کی جانب سے گیس اور بجلی کے بلوں میں اضافے سے مہنگائی کے طوفان میں گھری ہوئی عوام اضافی بلوں کے بوجھ تلے دب کر رہ گئی ہے حکومت اور اپوزیشن کی لڑائی میں 22 کروڑ عوام سزا بھگت رہے ہیں۔ غریب عوام خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں جبکہ حکومت چین کی بانسری بجانے میں مصروف ہے۔ ڈالر حکومت کے کنٹرول سے باہر نکل گیا ہے ۔ تحریک انصاف کی حکومت میں ڈالر 185 روپے کا تھا اور آج 293 روپے میں فروخت ہو رہا ہے جو ایک سوالیہ نشان ہے عوام ٹیکس دے دے کر فاقوں پر پہنچ گئی ہے جبکہ حکمران بےحسی کی حدود کو کراس کر گئے ہیں۔ عوام کی چیخیں حکومت کو سنائی کیوں نہیں دے رہیں یہ ایک سوالیہ نشان ہے
اشتہار
Cute Baby Of The Month اس مہینے کا پیارا بچہ
مقابلے کے لیے 15 تاریخ سے پہلے اپنے بچے کی تصویر جمع کروائیں۔ Submit Your Child Photo before the 15th! of June
اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
اشتہار
Cute Baby Of The Month اس مہینے کا پیارا بچہ
مقابلے کے لیے 15 تاریخ سے پہلے اپنے بچے کی تصویر جمع کروائیں۔ Submit Your Child Photo before the 15th! of June