سردار آصف علی زرداری
ولد سردار حاکم علی زرداری ولد سردار محمد حسین زرداری ولد سردار سجاول زرداری کی مختصر سی خاندانی تاریخ
زر یعنی مال، داری یعنی رکھنے والا، زرداری یعنی مال رکھنے والا۔
زرداری قبیلہ ایک مسلمان بلوچ قبیلہ ہے، جس کی ستر ہزار سے ذیادہ آبادی ہے۔
اس قبیلے کے لوگ سندھ اور بلوچستان کے رہاِشی ہیں۔
سردار آصف علی زرداری کی فیملی، اس مال رکھنے والے قبیلے کی صدیوں سے، ذمہ دار اور سردار ہے،
جو سرداری اب انہوں نے اپنے بیٹے بلاول بھٹو زرداری کو سونپ دی ہے۔
اس سے پہلے ان کے والد حاکم علی زرداری اس قبیلے کے سردار تھے۔
زرداری صاحب اس لبرل قبیلے کی سردار فیملی سے ہیں جس نے سندھ مدرسۃ الاسلام جیسی یونیورسٹیاں بنائیں، جہاں سے جناح اور سر سید جیسے شاگرد تعلیم یافتہ ہوئے۔
اور ایسے لاتعداد سوشل ویلفیر پراجیکٹس کیے جو کبھی گنوائے نہیں۔
انہوں نے اس دور میں کراچی میں ڈیجیٹل سینیما کھولے جب لوگوں نے صرف بڑے پردے کا نام سنا ہوا تھا۔
اس فیملی نے ہمیشہ سوشل ازم کا نعرہ بلند کیا۔
۱۹۶۰ میں حاکم علی زرداری صاحب نے سوشل ازم کا نعرہ لگایا،
این اے پی (موجودہ اے این پی) کے پلیٹ فارم سے بطور ایم این اے منتخب ہوئے اور فیڈرل منسٹر بھی بنے۔
پھر ایوب خان کے خلاف، محترمہ فاطمہ جناح کا ساتھ دیا صدارتی انتخاب میں، اور ڈٹ کر ایوب خان کا مقابلہ کیا۔
اور پھر جب پی پی پی بنی تو حاکم علی زرداری صاحب، ذوالفقار علی بھٹو صاحب کے ساتھ پی پی پی کے فاونڈنگ ممبرز میں سے تھے۔
زرداری فیملی نے ہمیشہ ڈٹ کر تمام ڈکٹیٹرشپس کا مقابلہ کیا۔اور سوشل ازم کا نعرہ بلند رکھا۔
اس فیملی کی معلوم نظریاتی تاریخ اور جرات کو دیکھتے ہوئے بیگم نصرت بھٹو نے ہمیشہ کے لیے بھٹو اور زرداری ایک کر دیے تاکہ پی پی پی اور شھید بی بی سماجی، سیاسی اور مالی لحاظ سے مضبوط اور محفوظ ہو جائیں۔
شھید بی بی سے شادی سے پہلے زرداری صاحب کی تیرہ سے ذیادہ رجسٹرڈ ملیں تھیں،
بلاول ہاوس کراچی کو زرداری صاحب نے شھید بی بی کو بلاول کی پیداِش پر تحفہ دیا۔جب وہ ابھی ایک دفعہ بھی پرائم منسٹر نہیں بنیں تھیں۔
زرداری صاحب نے شادی کے وقت شھید بی بی سے وعدہ کیا تھا کہ بی بی اب آپ کی میرے سے شادی ہو گئی ہے، اب آپ کبھی جیل نہیں جائیں گی،
اور اپنی ساری جوانی شھید بی بی کے عشق میں جیل میں گزار دی لیکن اپنے وعدے کی کیا خوب لاج رکھی۔
شھید بی بی اپنے انٹرویوز میں کہہ چکی ہیں کہ زرداری صاحب بہت بڑے خاندانی بزنس مین ہیں جن کو صرف ان سے شادی کی سزا مل رہی ہے۔
جیل میں رہ کر انکے بزنس کا بہت نقصان ہو رہا ہے، وہ پاکستان کی سیاست کے مرد حر ہیں۔
آصف علی ذرداری صاحب ایک خاندانی سردار اور بزنس مین ہیں، جن کے بزرگ آٹھ سو سال سے سندھ کی زمین کے فکرمند، سنجیدہ، نظریاتی، مالدار، ریائشی ہیں اور وہاں دفن ہیں.
#HBDAAZ #AsifAliZardari #BilawalBhuttoZardari #AseefaBhuttoZardari #FaryalTalpur #YaAliعMaDaD #PPPFamily