ہریپور : نو تعینات ایس پی انوسٹی گیشن ضلع ہری پور آصف گوہر خان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔
ایس پی آصف گوہر کی آمد پر ڈی ایس پی انوسٹی گیشن محمد طاہر قریشی اور دیگر دفتر سٹاف نے ڈسٹرکٹ سیکرٹریٹ میں ان کی آمد پر استقبال کیا اور پھولوں کے تحائف پیش کیے۔
ایس پی آصف گوہر خان اس سے پہلے بھی بطور ایس پی انوسٹی گیشن ہری پور میں اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں.