ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے کے جرم میں ایک درجن سے زائد برانڈ آوٹلٹس کو انتظامیہ نے سیل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد ثقلین سلیم نےایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے کے جرم میں پر ایک درجن سے ذیادہ مالز/برانڈز کے خلاف کاروای کرتے ہوے سیل کیا ہے۔ آگ بجھانے والے آلات نصب ہونے پر تاجروں کے خلاف کاروای عمل میں لای گی جیساکہ اس سے قبل انکو نوٹسز بھی جاری ہو چکے تھے۔ معلوم ہوا کہ اسٹنٹ کمشنر نے شہریوں کی جان مال کی حفاظت میں لاپرواہی برتنے والوں جن میں الفیصل مال، باتا نزد چین ون، سٹی ہوٹل، انڈیور، باٹا نزد بلوچی سجی مانسہرہ روڈ، داتا سویٹس، ہائر الیکٹرانکس، سروس، لائن لائٹ، ایڈن روب، الکرم سٹوڈیو، رنگولی آؤٹ لٹس سمیت 12 مالز، آوٹلٹس کو سیل کرتے ہوئے کاروائی کا آغاز کیا ہے۔
واضح رہے کہ تاجروں کی طرف سے کوتاہی برتنے کی پاداش میں سرکار نے کاروای کی ہے۔
نامی گرامی آوٹلٹس کی طرف سے لاپرواہی کرنا غیر سنجیدہ اور ایک نان پروفیشنل طریقہ انکی ساکھ کو بھی متاثر کر رہا ہے۔