ایبٹ آباد پاکستان مسلم لیگ ن خیبر پختونخواہ کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام نے کہاہے کہ صوبے بھر کے مختلف اضلاع میں ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا جائیگامسلم لیگ ن آئندہ انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کریگی قائد مسلم لیگ میاں نواز شریف آمدہ انتخابات میں پارٹی کی الیکشن مہم کو لیڈ کرینگے، بلاول بھٹو زرداری کے اتحادیوں کے بارے میں بیان پر مجھے دکھ ہوا انہیں سوچنا چائیے کہ ہم چودہ ماہ اتحادی رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز ایبٹ آباد میں ہزارہ ڈویژن کے تمام پارٹی قیادت کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جنرل سیکرٹری خیبر پختونخواہ مرتضی جاوید عباسی، پیر صابر شاہ، سردار محمد یوسف، سردار ظہور، میاں ضیاء الرحمن، شاہ جہاں یوسف، سردار فرید خان، سجاد اعوان، جنید قاسم، سردار اورنگ زیب نلوٹھ ملک محبت اعوان، ذوالفقار جاوید عباسی سمیت ہزارہ/ڈویژن کی جملہ قیادت موجود تھی انجینئر امیر مقام کا پارٹی کے اندر موجود اختلافی شخصیات کے حوالے سے کہنا تھا کہ ان معاملات کا فیصلہ پارٹی قیادت نے کرنا ہے اور ٹکٹوں کے فیصلے بھی متعلقہ فورمز پر ہوگا، موجودہ حالات میں مافیاز کیخلاف جاری آپریشنز کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ ہمارے دور میں بھی اسطرح کے آپریشنز ہوتے رہے ہیں اور ان آپریشنز کو ہم۔اچھا سمجھتے ہیں تاہم ہماری اتحادی حکومت میں اکیلی ن لیگ کی حکومت نہیں تھی بلکہ چودہ جماعتیں شامل تھیں اور ملک وینٹی لیٹر پر موجود تھا اس دوران بہت سارے فیصلے ملکی مفاد میں اور پارٹی سیاست سے ہٹ کر کرنے پڑے
اشتہار
Cute Baby Of The Month اس مہینے کا پیارا بچہ
مقابلے کے لیے 15 تاریخ سے پہلے اپنے بچے کی تصویر جمع کروائیں۔ Submit Your Child Photo before the 15th! of June
اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
اشتہار
Cute Baby Of The Month اس مہینے کا پیارا بچہ
مقابلے کے لیے 15 تاریخ سے پہلے اپنے بچے کی تصویر جمع کروائیں۔ Submit Your Child Photo before the 15th! of June