مزدوری کی پیسے مانگنے پربزرگ شہری کے قتل کے الزام میں ایک نوجوان گرفتار جبکہ دوسرے ملزم کی تلاش جاری ،۔۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ گڑھی حبیب اللہ 62/63 سالہ محمد یونس نامی بزرگ کے قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزم نزارت شاہ ولد پیران شاہ سکنہ سیری ڈھیری کو گرفتار کرلیا گیا ،جبکہ دوسرے ملزم کی تلاش جاری ہے۔
ملزمان نے مزدوری کی رقم کے مطالبہ پر فائرنگ کرکے مورخہ 20.04.2023 کو محمد یونس نامی شخص کو قتل کر دیا تھا۔ مانسہرہ پولیس نے تمام معلومات نشر کر دی ہیں۔