عوامی مقامات پر آتشزدگی سے بچاو کے لیے آگ بجھانے کے آلات کی فراہمی کے حوالے سے کاروائیاں جاری۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرحویلیاں لبنی اقبال نے عوامی مقامات پر آتشزدگی کے واقعات کی روک تھام اور آگ پر قابو پانے کے طریقہ کار، ایس او پیز پر عملدرآمد کے حوالے سے تحصیل حویلیاں اور دیگر ملحقہ ایریا میں مختلف مالز، دکانوں کا معائنہ کیا۔
ایس او پیز کی خلاف ورزی پر تحصیل حویلیاں میں 6بڑے مالز، دکانوں کو سیل کیا گیا۔
انھوں نے دکانداروں سے ملاقات کی، آگ بھجانے کے آلات کا جائزہ لیا اورسول ڈیفنس ایبٹ آباد کی جانب سے نوٹسز کے باوجود آگ سے بچاو کے آلات استعمال نہ کرنے اورشہریوں کی جان و مال کی حفاظت میں لاپرواہی برتنے پر ساجد فوم ہاوس پوسٹ آفس روڈحویلیاں، ضمیر فوم حویلیاں، عبید کیش اینڈ کیری، خوشحال میگا مال، سرتاج سویٹس عثمان بازار، الباعی مارکیٹ کھوکھر میرا سمیت 6 مالز/ شاپس کو سیل کرتے ہوئے کاروائی عمل میں لائی ہے۔ اسی طرح چینی، یوریا کھاد کا جائزہ لیکر تاجروں کو ریٹ لسٹ آویزاں کرنے کی ہدایات جاری کیں۔