الائی ۔۔چیئر لفٹ واقعہ
ایبٹ آباد(ترجمان ہزارہ پولیس)الائی بٹگرام میں چیئر لفٹ ٹوٹنے کا واقعہ، پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی ریسکیو ٹیمیں موقع پر موجود ہیں اور ہر ممکنہ ریسکیو کرنے کی کوششیں کی جارہی ہے۔طاہر ایوب خان ڈی آئی جی ہزارہ
تحصیل الائی کے گاؤں جھنگڑی پاشتو چیئرلفٹ کی رسی ٹوٹنے کی وجہ سے چیئر لفٹ درمیان میں پھنس گئی جس میں نویں کلاس کے آٹھ طلباء جن میں ابرار ولد عبدالغنی، عرفان ولد امریز،گلفراز ولد حکیم داد، اسامہ ولد محمد شریف، رضوان اللہ ولد عبدالقیوم، عطاء اللہ ولد کفایت اللہ، نیاز محمد ولد عمر زیب اور شیر نواز ولد شاہ نظر موجود ہیں۔ واقعہ کی اطلاع ملتی ہے ڈی آئی جی ہزارہ طاہر ایوب خان کی ہدایات پر ڈی ایس پی الائی نذیر خان بمعہ دیگرنفری اور ضلعی انتظامیہ کی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی۔ کمشنر ہزارہ عامر سلطان ترین کی جانب سے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اسلام آباد ودیگر متعلقہ محکمہ جات کو ہیلی کاپٹر کے زریعے ریسکیو کی مدد کیلئے خط ارسال کردیا۔ ہیلی کاپٹر ریسکیو کے زریعے بچوں کو بچانے کیلئے بھرپور کوشش جاری ہے۔