انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے سرگرم وکیل جبران ناصر لاپتہ ہو گئے
جبران ناصر کی اہلیہ نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ھے کہ میں اور میرے شوہر ڈنر کر کے گھر واپس آئے اسی دوران ایک کالے رنگ کی ویگو گاڑی میں مسلح لوگ آئے اور میرے شوہر کو زبردستی گاڑی میں ڈال کر لے گئے انہوں نے جبران ناصر کے لیے آواز اٹھانے کا مطالبہ کیا ھے
دوسری طرف جبران ناصر کی گم شدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوے انسانی حقوق کی تنظیموں نے ان کی بازيابی کا مطالبہ کیا ھے ۔جبران ناصر لاپتہ افراد کی باز یابی کے لیے بھی کام کرتے تھے جو خود لا پتہ ہو گئے.