نہ زمین پھٹی نہ آسمان گرا
اوکاڑہ: نواحی گاؤں 43 فورایل ظالم وڈیرے نے ظلم کی انتہا کر دی جس سے انسانیت ہی شرما گئی
بیٹی کو چھیڑنے سے منع کرنے پر غریب مزدور کا پولیس کو وڈیروں کے خلاف درخواست دینا مہنگا پڑ گیا۔
وڈیروں نے کسان کو اسلحے کے زور پر اٹھا لیا اور گلے میں کتے کا پٹہ ڈال کر کتا بنا کر کتے کے کھانے والے برتن میں پانی پلاتے رہے۔
اوکاڑہ کے نواحی گاؤں 43 فور ایل میں غریب کسان غلام رسول کو زمان مدھول اور اس کے ساتھیوں نے شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور گلے میں کتے کا پٹہ ڈال کر بازاروں میں گھسیٹتے رہے۔ کتے کے برتن میں پانی پلاتے رہے غریب کسان اللہ کے واسطے دیتا رہا۔
پاکستان میں جج صاحب اپنی توہین پہ توہین عدالت کا پرچہ کاٹ دیتے ہیں۔
کیا وڈیرے بااثر افراد ایسے ہی انسانیت کی تذلیل کر کے دندناتے پھرتے رہیں گے؟
کیا انصاف کا یہی معیار ہے؟؟؟