تھانہ اوگی (-) آئس فروخت کرنے والے 2 ڈیلروں کو گرفتار کرلیا گیا، گل ناریس ولد عمر خان سکنہ کوٹ اور چارباغ کے رہائشی ذوالفقار خان ولد میر دل خان کے خلاف مقدمہ درج ، ڈیڈھ کلو کے قریب آئس اور آدھا کلو ہیروئین برآمد
اسی طرح منشیات فروش زین ولد نذیرسکنہ شیرگڑھ اوگی کو 2 کلو چرس اور 400 گرام آئس سمیت گرفتار کرلیا گیا ، ملزم موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں کے مقدمہ میں بھی پولیس کو مطلوب تھا۔
ایک اور کاروائ کے دوران اوگی پولیس نے ملوکڑہ اوگی کے رہائشی یوسف خان ولد محمد سلیم کو 705 گرام آئس اور 2 کلو 125 گرام چرس سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیاگیا۔