اپر کوہستان : ڈپٹی کمشنر کوھستان اپر جناب عرفان اللہ محسود صاحب کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سب ڈویژن سیو وحید احمد مغل صاحب نے اپنے نگرانی میں رمضان فری پیکج آٹے کو عوام الناس میں تقسیم کیا تاکہ احسن طریقے سے آٹا کی تقسیم کو یقینی بنایا جا سکے اور کسی قسم کی غیر یقینی صورتحال پیدا نہ ہو۔
دوسری جانب ڈپٹی کمشنر کوھستان اپر جناب عرفان اللہ محسود کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر جنرل گل فراز صاحب نے رمضان فری آٹا پیکج کے مختلف پوائنٹس کا سرپرائز وزیٹ کیا فری آٹا تقسیم کار کاجائزہ لیا اور ڈیوٹی پر مامور املے کو ہدایت جاری کی کہ احسن طریقے سے آٹا کی تقسیم کو یقینی بنایا جائے تاکہ کسی قسم کا غیر یقینی صورتحال پیدا نہ ہو۔