اپر کوہستان : حکومت پاکستان کی جانب سے غریب اور نادار گھرانوں میں رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں فری آٹا تقسیم مختلف مقامات پر پولیس کی سخت سیکورٹی کی حصار میں جاری ہے.
کسی بھی بدنظمی سے بچانے اور رمضان المبارک میں بہترین انداز میں فری آٹے کی تقسیم کے لیے ضلعی پولیس سربراہ اپر کوہستان محمد خالد خان کے حکم پر شہریوں کو باعزت طریقے سے فری آٹا تقسیم کے لئے وضع کردہ مقامات پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
وضع کردہ مقامات پر فری آٹا تقسیم کے دوران سب ڈویژنل پولیس افسران خود سیکورٹی انتظامات کی نگرانی کررہے ہیں
شہریوں سے درخواست ہے کہ اپنے لائن میں رہے، بدنظمی نہ کریں اور سیکورٹی اداروں کیساتھ تعاون کو یقینی بنائیں.