تھانہ کمیلا پولیس نے گیال سیو کے مقام پر کاشت کی گئی تقریبا 1 کنال اراضی پر مشتمل افیون کی کاشت تلف کرکے ملزمان کے خلاف مقدمات درج رجسٹر کیے.
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد خالد خان کی ہدایت پر ایس ڈی پی او سجاد محمد کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ کمیلا نصیرالدین بابر نے ہمراہ پولیس نفری علاقہ گیال میں تقریبا 1 کنال اراضی پر مشتمل کاشت شدہ افیون تلف کر دی جبکہ ملزمان حاجی مہتر ولد نواز، کبیر ولد میر ثاقب اور سعیدالرحمان ولد حضرت علی ساکنان گیال سیو کے خلاف تھانہ کمیلا میں منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے گئے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کیلے کوشیش جاری ہیں
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اپر کوہستان محمد خالد خان کا کہنا ہے کہ منشیات معاشرے کیلئے ناسور اور نوجوان نسل کی تباہی کا پیش خیمہ ہے، اس وجہ سے کسی کو بھی افیون کی کاشت اور فروخت کی اجازت نہیں دی جائے گی منشیات سے کئی جوانوں کی زندگی داو پر لگ جاتی ہیں
عوامی حلقوں اور مقامی عمائدین نے پولیس کو پوست کاشت کی تلفی کیلے مزید کاروائیوں میں ہر قسم کا تعاون کی یقین دہانی کروای