ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد خالد اقبال ڈسٹرکٹ لینڈ یوز، پلاننگ اینڈ مینجمنٹ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔
بڑھتی ہوئی آبادی کے تناسب سے شہریوں کو تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی، ماحول کی بہتری اور قدرتی وسائل کے تحفظ کےلیے اقدامات یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ڈپٹی کمشنر
ایبٹ آباد کی بڑھتی ہوئی آبادی کے لیے سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے، لینڈ یوز، پلاننگ کے حوالے سے ڈسٹرکٹ لینڈ یوز پلاننگ اینڈ مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد خالد اقبال کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس کانفرنس روم میں منعقد ہوا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فائنانس اینڈ پلاننگ عباس آفریدی کی جانب سے ڈسٹرکٹ ایبٹ آباد کے لیے انفراسٹرکچر،ہاوسنگ سوسائٹیز کی تعمیر کے لیے قوائد و ضوابط، صحت کی سہولیات کی فراہمی، کمیونیکیشن، پارکس، تعلیم کی بہتری اور دیگر سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے محکمہ تعلیم، صحت، جی ڈی اے،ٹی ایم ایز، سی اینڈ ڈبلیو اور دیگر تمام محکمہ جات کو لینڈ یوز پلاننگ کے قانون پر عملدرآمد کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔
ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد خالد اقبال نے سیاحت کے فروغ، قدرتی ماحول کےتحفظ ، زراعت کی ترقی اور شہریوں کو سروسز اور سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے اقدامات کو اشد قرار دیتے ہوئے فوری عملدرآمد کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تمام محکمہ جات ڈسٹرکٹ لینڈ یوز ایکٹ کے تحت امور سرانجام دیتے ہوئے سروسز کی فراہمی یقینی بنائیں۔
اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فائنانس اینڈ پلاننگ عباس آفریدی، ٹی ایم او ایبٹ آباد شکیل حیات، ڈسٹرکٹ آرکیٹیکٹ ٹی ایم اے ایبٹ آباد، نمائندہ ٹورزم ڈیپارٹمنٹ صائمہ خان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ حامد خان، نمائندہ لوکل گورنمنٹ، ایس ڈی او سی اینڈ ڈبلیو، ایگزیکٹور انجینئر پبلک ہیلتھ انجنیئرنگ ڈیپارٹمنٹ ظاہر شاہ، نمائندہ گلیات ڈیویلپمنٹ اتھارٹی، انسپکٹر کنزیومر رائٹ پروٹیکشن شہزاد سلیم اور دیگر محکمہ جات کے افسران نے شرکت کی۔
#PMRUKP #DCAbbottabad