ایبٹ آباد ….
تحصیل حویلیاں میں ضمنی الیکشن میں غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق آذاد امیدوار عزیر شیر خان کو برتری حاصل ہے ۔مسلم لیگ ن ،پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے علاوہ دو آذاد امیدواروں سمیت پانچ امیدوار مدمقابل تھے ۔نتائج کو روکنے پر حویلیاں آر او آفس میں حالات کشیدہ ہو گئے ہیں ۔تحریک انصاف کے افتخار خان ،سابق ایم پی اے نثار صفدر بھی حامیوں کے ساتھ آر او آفس کے بائر جمع ہو گئے ۔پولیس کے ساتھ مزاحمت شروع ہو چکی ہے،تحصیل میں 1لاکھ 65 ہزار 8 سو رجسٹرڈ ووٹرز میں خواتین کے 77ہزار 4 سو 36 اور مردوں کے 88 ہزار تین سو 64 ووٹ شامل تھے ۔تحصیل حویلیاں کی نو یونین کونسل میں 34 ویلج کونسل میں 134 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں جن میں 23 مردوں ،23 خواتین اور 88 مشترکہ تھے ۔الیکشن کمیشن کی جانب سے 34 کو انتہائی حساس 25 حساس اور 69 نارمل قرار دیا گیا تھا ۔سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کے لئے 2071 افسران و اہلکاران کو تعینات کیا گیا ہے۔مذکورہ سیٹ تحریک انصاف کے عاطف منصف خان کو قتل کئے جانے کے بعد ضمنی الیکشن کا شیڈول جا ری کیا گیا تھا ۔مسلم لیگ ن کے طلحہ آصف ،تحریک انصاف کے افتخار خان ،پیپلز پارٹی کے شیراز افضل ،آذاد امیدوار عزیر شیر خان اور سردار شمریز کے درمیان مقابلہ ہوا ۔کل 134 پولنگ سٹیشن میں سے 112 پولنگ سٹیشن کے نتائج کے مطابق عزیر شیر خان کو برتری حاصل ہے ۔آر او آفس حویلیاں میں نتائج روکنے کے الزام پر پولیس اور امیدواروں کے حامیوں کے درمیان جھڑپ بھی ہوئی ہے ۔پولنگ کا پرامن طور پر مکمل ہوا۔تاہم نتائج میں تاخیر پر آر او آفس میں حالات کشیدہ ہیں۔ابتدائی معلومات کے مطابق غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق 103 پولنگ ا سٹیشن پر عزیر شیر خان نے 17 ہزار 6 سو اڑتالیس ،پی ٹی آئی کے افتحار خان نے 14 ہزار 6 سو 48 آر مسلم لیگ ن کے ملک طلحہ آصف کے 13 ہزار تین سو 25 ووٹ ہیں