غریب پاکستانیوں کے لیے زندگی موت سے زیادہ مشکل ہو گئی
خاتون نے خود کشی سے پہلے اپنا پرس قریبی دوکان دار کے حوالے کیا
مہتمم تھانہ بکوٹ سردار نازک محمود نے تھانہ بکوٹ کی حدود کوہالہ بازار سے ایک خاتون کی دریا میں کُود کر خودکشی کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہیکہ ایک خاتون محبوب جان بیوہ جہانداد قوم عباسی بعمری 70/75 سالہ ساکن نمبل جس کی کوئی اولاد نہ ہے اور عرصہ سے بیمار تھی نے آج دریائے جہلم میں چھلانگ لگا دی جس کی تلاش جاری ہے ۔سردست خود کشی کی وجہ بیماری و ذہنی خلفشار معلوم ہوا ہے ۔خاتون کی شناخت بذریعہ اویس ولد سہراب دوکاندار کوہالہ بازار ہوئی ہے جو مبینہ خود کشی کرنے والی خاتون نے ایک پرس اویس کی دوکان پر چھوڑا کے یہ میرے کسی وارث کو دے دینا۔مہتمم تھانہ بکوٹ معہ نفری موقع پر موجود ہیں اور لاش کی تلاش جاری ہے۔۔۔