ڈولی لفٹوں کی ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد جاری، موہار کلاں واقعے پر ضلعی انتظامیہ کی کاروائی، مزید کاروائی تک ڈولی لفٹ کو سیل کر دیا گیا۔
کالی مٹی داخلی موہار ڈولی لفٹ سے گر کر مسماۃ سوسن جان بیوہ علی زمان سکنہ چہاں جاں بحق، اسسٹنٹ کمشنر گلیات موقع پر موجود رہے، ڈولی لفٹ سیل۔
ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر گلیات زرق یار خان نےڈی ایس پی گلیات کے ہمراہ جگہ کا معائنہ کیا اور ڈولی لفٹ کو تا حکم ثانی سیل کیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے متعلقہ محکمہ جات سی اینڈ ڈبلیو ٹیکنیکل ٹیم، موٹر وہیکل اگزامینر واقعے کی مکمل تحقیقات کی جا رہی ہیں تا کہ مستقبل میں انسانی جانوں کے ضیاع سے بچا جائے اور ڈولی لفٹ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔