ایبٹ آباد . تھانہ کینٹ کی حدود سلہڈ میں دو گروپوں کے درمیان تصادم ، کینٹ پولیس کی بروقت کاروائی، 09 افراد گرفتار، دو مقدمات درج ، اسلحہ برآمد ۔
آج بروز بدھ تھانہ کینٹ کی حدود سلہڈ میں معمولی توں تکرار پر دو افغان گروپوں کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی جس پر کینٹ پولیس نے بروقت کاروائی عمل میں لاتے ہوئے 09 افراد کو گرفتار کر لیا جبکہ ملزمان کے قبضے سے 01 عدد پستول ہمراہ کارتوس بھی برآمد کر لیا گیا، دونوں گروپوں کے درمیان لڑائی جھگڑے کے دو مقدمات ایک زیر دفعہ 337Aii/Ai/Fi/148/149 جبکہ دوسری ایف آئی آر 324 پی پی سی کے تحت درج کر لی گئی ہیں ۔
گرفتار ملزمان میں جمال دین ، اکرام دین ولد کمال دین ، ابراہم ولد اکرام دین ، جاوید، مجاہد ، ثمن اور فرمان ولد جمال دین ، ساکنان سلہڈ جبکہ دوسرے گروپ کے رحمت اللہ ولد دل آغا اور شیر علی ولد امجد خان ساکنان سہلڈ کو گرفتار کر لیا گیا ۔