بیرسٹر احسان نیازی کو گزشتہ رات ایبٹ آباد سے گرفتار کیا گیا ۔
دلچسپ بات یہ کہ ایبٹ آباد کی مقامی پولیس اس گرفتاری کے حوالے سے کوئی بھی اطلاع دینے سے گریزاں ھے ۔۔۔
رات گئے حبیب اللہ کالونی منڈیاں کے نزدیک مقامی پولیس کو یوم آزادی کے دن کی مناسبت سے معمول کی چیکنگ پر ضرور معمور رکھا گیا لیکن ان کے علم میں بالکل بھی یہ بات نہیں لائی گئی کہ کسی اہم شخصیت کی گرفتاری ممکن ھے ۔
زرائع بتاتے ہیں کہ حسّان نیازی ایبٹ آباد میں کسی جگہ کرائے کے گھر میں مقیم تھے اور ان کے ساتھ گھر میں ایک فیملی بھی رہائش پزیر تھی ۔
ایبٹ آباد پولیس احسان نیازی کی گرفتاری کے معاملے پر اب تک کوئی بھی آفیشل بیان جاری کرنے کے بجائے خاموشی اختیار کرنے پر اکتفا کیئے ہوئے ھے ۔