بجلی چوری اور بل نہ دینے کے خلاف ہزارہ بھر میں کریک ڈاون
بجلی بل ادا نہ کرنے والے اور بجلی چوری کرنے والے رگڑے میں آ گئے۔ملک بھر کی طرح ایبٹ آباد میں بجلی چوری و بقایا جات کے خلاف کاروائیاں، بجلی بل ڈیفالٹرز سے لاکھوں روپے کی ریکوری، پیسکو ایبٹ آباد کے کمرشل علاقوں میں ڈی جی HR پیسکو چیف انجینئر سردار ساجد نواز نے سپرنٹینڈنٹ انجینئر ایبٹ آباد سرکل محمد راشد ،ایکسین رورل ڈویژن ضیاءاللہ،انچارج ڈیٹیکشن ٹیم سردار جہانزیب،زونل چیئرمین ہائیڈرو یونین ایبٹ آباد سرکل سردار لیاقت اور سٹاف کے ہمراہ بجلی چوری کے خلاف اور بقایا جات کی وصولی کے حوالے سے مختلف علاقوں میں کاروائی کی، دوران کاروائی مختلف بجلی بل ڈیفالٹرز سے لاکھوں روپے کی ریکوری کی گئی ہے۔سٹاف کو بجلی چوری کے خلاف بڑھ چڑھ کر کام کرنے اور ریکوری سٹاف کو ہر قسم کی معاونت کے ساتھ کام کرنے کی ہدایات دی گئیں.