ایبٹ آباد ملک کے دیگر حصوں کی طرح ایبٹ آباد میں بھی شہید بے نظیر بھٹو کی 71 ویں یوم پیدائش پر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔پیپلز لیبر بیورو خیبر پختونخوا کے نائب صدر ملک فرید محمد کی زیر نگرانی منعقدہ تقریب میں سابق امیدوار قومی اسمبلی سردار ابرار ،سابق امیدوار صوبائی اسمبلی ڈاکٹر قاضی عدنان بشیر ،سینئر رہنما سردار خان جدون ،پیپلز لیبر بیورو کے ڈویژنل صدر محمد سعید،منیر خان سواتی نائب صدر ،راجہ علی اکبر ترک صدر مانسہرہ ،شبیر خان سینئر نائب صدر مانسہرہ ، سردار تبریز صدر تحصیل ایبٹ آباد ،صدر انجمن اتحاد شہریاں ملک سجاد کے علاوہ پارٹی کے کارکنان کثیر تعداد میں شریک تھے ۔تقریب میں خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر قاضی عدنان بشیر ،پیپلز لیبر بیورو کے نائب صدر ملک فرید محمد نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے قائدین کی تاریخ قربانیوں سے بھری ہوئی ہے ۔شہید بے نظیر بھٹو نے اپنی جان کی قربانی دیکر جمہوریت کو مستحکم کیا ۔وطن عزیز میں پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ غریب عوام کے حقوق کی آواز بلند کی ہے۔پاکستان کو پہلا متفقہ آئین دے کر ملک کی نظریاتی اور دفاعی سرحدوں کو محفوظ بنایا ۔انہوں نے کہا کہ آنے والا دور پیپلز پارٹی کا ہے۔بلاول بھٹو وزیراعظم بن کر قوم کی امیدوں کو پورا کریں گے ۔اس موقع پر شہید بے نظیر بھٹو کی 71 ویں یوم پیدائش پر کیک بھی کاٹا
اشتہار
Cute Baby Of The Month اس مہینے کا پیارا بچہ
مقابلے کے لیے 15 تاریخ سے پہلے اپنے بچے کی تصویر جمع کروائیں۔ Submit Your Child Photo before the 15th! of June
اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
اشتہار
Cute Baby Of The Month اس مہینے کا پیارا بچہ
مقابلے کے لیے 15 تاریخ سے پہلے اپنے بچے کی تصویر جمع کروائیں۔ Submit Your Child Photo before the 15th! of June