پاکستان کے76 ویں یوم آزادی کے موقع پر ضلع ایبٹ آباد میں رنگا رنگ تقریبات کا انعقاد
پاکستان کے 76ویں یوم آزادی کی مرکزی تقریب جلال بابا آڈیٹوریم ایبٹ آباد میں منعقد ہوئی۔
یوم آزادی کے موقع ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ایبٹ آبادمیں پرچم کشائی کی پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
کمشنر ہزارہ ڈویژن عامر سلطان ترین نے ریجنل پولیس آفیسرایبٹ آبادطاہر ایوب خان ،ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد خالد اقبال، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر طفیل کے ہمراہ پرچم کشائی کی۔
ظلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی پاکستان کے 76ویں یوم آزادی کےموقع پر طلباءاور طالبات کی طرف سی تقریب میں رنگا رنگ پروگرامز،ملی نغمے،تقاریراور ٹیبلوز پیش کے گئے،خصوصی بچوں نے بھی ملی نغمے اور ٹیبلوز پیش کیے۔
کمشنر ہزارہ ڈویژن عامر سلطان ترین نے یوم آزادی کے موقع پر تمام شہریوں کو مبارک باد پیش کی، بچوں کے آزادی کے جوش، ولولے کو سراہا اور محنت و لگن سے ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کرنے پر زور دیا۔
ڈپٹی کمشنر ایبٹ اباد خالد اقبال پروگرام کے اختتام پرسپورٹس آفس، یوتھ افیئرز آفس کے زیر اہتمام مختلف مقابلوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء وطالبات میں انعامات تقسیم کیے گئے۔
پاکستان کے 76 ویں یوم آزادی کے موقع پر تقریب پرچم کشائی کا باقاعدہ پروگرام جلال بابا آڈیٹوریم میں منعقد ہوا۔ کمشنر ہزارہ ڈویژن عامر سلطان ترین، ریجنل پولیس آفیسر طاہر ایوب خان نے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد خالد اقبال کے ہمراہ پرچم کشائی کی۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد خالد اقبال، ریجنل پولیس آفیسر عمر طفیل بھی انکے ہمراہ موجود رہے۔ قومی پرچم کو سلامی اور ملک کی سالمیت کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ تقریب میں ڈسٹرکٹ پولیس، ریسکیو1122، تمام ضلعی محکمہ جات، سکول کے بچوں بچیوں نے شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر 14 اگست کے حوالے سے ملی نغموں، تقاریر، ٹیبلو کے پروگرام کا انعقاد ہوا جس میں سکول کے بچوں بچیوں خصوصا سپیشل ایجوکیشن کی جانب سے خصوصی پروگرام پیش کیے گئے۔ کمشنر ہزارہ ڈویژن نے اپنے پیغام میں تمام شہریوں کو 14 اگست کی مبارکباد دی اورطلبہ و طالبات کی جانب سے ملک سے محبت کے جذبے کو سراہتے ہوئے آزادی جیسی نعمت پر روشنی ڈالی۔ پروگرام کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے پروگرام میں حصہ لینے والے طلبہ و طالبات کو اعزازی سرٹیفکیٹ اور کیش انعامات دے اور ضلعی انتظامیہ، ٹی ایم اے، یوتھ افیئرز و دیگر محکمہ جات کے افسران کو شیلڈ پیش کیں۔
چودہ اگست کے پروگرام کا انعقاد ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی کیا گیا جس میں اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد ثقلین فوکل پرسن کے طور پر کام کیا اور تمام تر انتظامات کی نگرانی کی گئی۔ تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد ثقلین سلیم، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر علی شیر، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر زرک یار خان تورو، ڈی ای او میل، ڈی ای او فیمیل، محکمہ صحت، سوشل ویلفیئر، یوتھ افیئرز، سپورٹس، ٹی ایم اے ایبٹ آباد، لائیو سٹٓاک، ریسکیو1122، پولیس، ہزارہ اباسین آرٹس کونسل انفارمیشن آفس ایبٹ آباد، پریس کلب ایبٹ آباد، میڈیا نمائندوں اوردیگر تمام اداروں نے بھر پور تعاون کرتےہوئے پروگرام کو کامیاب بنایا۔