ایبٹ آباد : ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد کی جانب سے رمضان میں شہریوں کو ریٹ لسٹ اورحفظان صحت کے مطابق اشیاء خوردونوش کی فراہمی اور عملدرامد کے لیے مارکیٹس کی چیکنگ جاری.
اسی سلسلے میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر 1 ایبٹ آباد علی شیر خان خلیل نے ھمراہ ڈاکٹر سجاد محکمہ لائیو سٹاک اور شہزاد سلیم، انسپکٹر کنزیومر پروٹکشن، مین بازار ، جناح آباد، مانسہرہ روڈ پر چیکنگ کی۔
سرکاری احکامات کی کیخلاف ورزی کرنے پر دکانداروں پر جرمانے عائد کئے گئے اور مضر صحت گوشت کو موقع پر تلف کیا گیا۔