ایبٹ آباد میں سپیڈ کیمرہ کی مدد سے گاڑیوں کی سپیڈ چیکنگ کا آغاز

ایبٹ آباد:- ٹریفک پولیس ایبٹ آباد کی جانب سے دہمتوڑ بائی پاس پر باقائدگی سے بذریعہ سپیڈ کیمرہ اوور سپیڈنگ کی چیکنگ جاری۔

اوور سپیڈنگ پر گاڑیوں کو وارننگ اور جرمانے جاری۔

تفصیلات() انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخواہ اختر حیات خان کی جانب سے مہیاہ کیے جانے والے اوور سپیڈ کیمروں کو ایس ایس پی ٹریفک عارف جاوید خان کی جانب سے دہمتوڑبائی پر بڑھتے ہوئے حادثات کی روک تھام اور اوور سپیڈنگ کو کنٹرول کرنے کی خاطر نصب کیے گئے تھے۔ اس حوالے سے روزانہ کی بنیادوں پر باقائدگی سے ایس ایس پی ٹریفک عارف جاوید خان کی زیر نگرانی انچارج سپیڈ کیمرہ نعیم اختر اور انکی ٹیم کی جانب سے دہمتوڑ بائی پاس پر مختلف مقامات پر اوور سپڈ گاڑیوں کی چیکنگ کی خاطر اوور سپیڈ کیمرہ لگایا جاتا ہے جہاں اوور سپیڈ چھوٹی اور بڑی گاڑیوں کی سپیڈ چیکنگ کرکے انہیں وارننگ اور چالان دیے جاتے ہیں تاکہ اوور سپیڈنگ سے ہونے والے حادثات کی روک تھام کی جا کر قیمتی جانیوں کے ضیاہ کو روکا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں