فوڈ ڈیپارٹمنٹ ایبٹ آباد کی دودھ و دہی میں ملاوٹ کے خلاف 10 روزہ مہم جاری ہے
سیکرٹری محکمہ خوراک عابد وزیر صاحب اور ڈائریکٹر محکمہ خوراک یاسر حسن صاحب کی خصوصی ہدایات پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر شاد محمد خان کی نگرانی میں فوڈ انسپکٹر مریم جدون نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ضلع ایبٹ آباد میں مختلف مقامات پر دودھ میں ملاوٹ کے خلاف خصوصی مہم جاری ہے اور ساتھ ہی میں دودھ کے ریٹ بھی چیک کیے اسی دوران نرخنامے سے تجاوز کرنےکے لئے والوں کے خیلاف بھی کاروائیاں کی گئیں اور مختلف دودھ فروشوں سے نمونے حاصل کیے اور موبائل لیبارٹری کے ذریعے Analysis Report کے تحت ملاوٹ والا دودھ موقع پر تلف کر دیا گیا ۔ علاوہ ازیں متعدد دودھ فروشوں کے خلاف مراسلہ جات over charging کے جرم میں متعلقہ تھانوں کو ارسال کر دیے گئے۔
ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرول آفس ایبٹ آباد کی چيکنگ ٹیمیں موجودہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رکھیں گئیں تا کہ عوام کو ذیادہ سے ذیادہ ریلیف مہیا کیا جا سکے ۔