لڑکے سے زبردستی بدفعلی کرنے اور ویڈیو بنانے والے ، دو منشیات فروشوں سمیت 06 ملزمان گرفتار ، مقدمات درج
ملزمان نے لڑکے کو زبردستی ایک منشیات فروش کے ڈیرے پر لیجا کر بدفعلی کانشانہ بنایا،
جس پر پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے واقعے میں ملوث ملزمان اور منشیات فروش کو منشیات سمیت گرفتار کر لیا ،
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او شیروان نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کاروائیوں کے دوران ککوتری کے رہائشی لڑکے کو زبردستی جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزمان ہاشم ولد افتخار سکنہ میرا سوہا بیڑ ، حماد ولد منصف سکنہ ٹالی سوہا بیڑ، حذیفہ ولد عارف اور عبداللہ ولد شیر زمان ساکنان کوٹنالی کو گرفتار کر لیا جبکہ گرفتار ملزمان نے شوکت عرف دیما شاہ سکنہ جرل کی بیٹھک میں اس کی موجودگی میں نوجوان کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا جس کی گرفتاری کے دوران پولیس نے ملزم کے قبضے سے 04 کلو 308 گرام چرس جبکہ ملزم کے ایک اور ساتھی منشیات فروش واجد ولد عصمت اللہ سے 01 کلو 477 گرام چرس بھی برآمد کر لی گئی جس پر ملزمان کے خلاف تھانہ شیروان میں زیر دفعات 377/355/109/34/506ii پی پی سی اور 9D کے تحت مقدمات درج رجسٹرڈ کر کے مزید تفتیش کا آغاذ کر دیا گیا۔