ایبٹ آباد
ایس ایچ او تھانہ مانگل کی کاروائی مقدس ٹاؤن خاتون کے گھر سے چوری کرنے والا ملزم ساڑھے چھ لاکھ روپے سمیت گرفتار ۔
مورخہ 29 جون کو مقدس ٹاون کی رہائشی خاتون کے ڈرائیور ملزم عبدالرحیم ولد یوسف سکنہ پھلڑہ نے موقع پا کر خاتون مالکن کے گھر سے بھاری رقم چوری کر لی تھی جس پر مانگل پولیس نے بروقت کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے قبضہ سے چوری شدہ ساڑھے 06 لاکھ روپے کی رقم برآمد کر کے ملزم کے خلاف تھانہ مانگل میں زیر دفعہ 381 پی پی سی کے تحت مقدمہ درج و رجسٹرڈ کر لیا گیا ۔