ڈی پی او ایبٹ آباد عمر طفیل PSP کی زیر صدارت ایبٹ آباد پولیس کی ماہانہ کرائم میٹنگ
ایس ایس پی ہیڈکوارٹرز و ٹریفک عارف جاوید ، ایس ایس پی انوسٹگیشن مختیار شاہ ، جملہ ایس ڈی پی اوز ، اے ایس پی یو ٹی ،ایس ایچ اوز و تفتیشی افسران سمیت متعلقہ افسران و آفس سٹاف کی شرکت ،
میٹنگ کے دوران گزشتہ ماہ کی کارکردگی رپورٹ کا جائزہ لیا گیا ، جبکہ ڈی پی او ایبٹ آباد کا افسران سے خطاب کے دوران ہدایات دیتے ہوئے کہنا تھا کہ تمام ایس ایچ اوز منشیات خاص طور پر آئس کے خلاف فیصلہ کن کاروائیوں کا آغاذ کریں اور ضلع کو منشیات اور خصوصی طور پر آئس اور اس قبیح فعل میں ملوث منشیات فروشوں سے نجات دلائیں تاکہ ہم اپنے آنے والے مستقبل کو ایک منشیات سے پاک معاشرہ فراہم کر سکیں ۔
اس کے علاوہ قبضہ مافیا ، مجرمان اشتہاریوں اور دیگر جرائم پیشہ عناصر پر کڑی نظر رکھیں اور سخت سے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائیں ، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی نہ کرنے والے افسران کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی ، میٹنگ سے خطاب کے دوران ان کا کہنا تھا کہ تھانہ جات ، چوکیات اور پولیس دفاتر میں آنے والے سائلین ، مظلوم افراد کی دادرسی یقینی بنائی جائے ، شہریوں کی عزت نفس کا خاص خیال رکھا جائے عوام کی خدمت میں کسی بھی قسم کی کوتائی برداشت نہیں کی جا ئے گی ، اس کےساتھ ساتھ ہوائی فائرنگ ، لاوڈ سپیکر کے بےجاء استعمال کو کنٹرول کیا جائے ، سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران غیر قانونی اسلحہ ایمونیشن کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے ، عوام کی جان و مال کے تحفظ ، سیاحت کی غرض سے آنے والے سیاحوں کی مدد و رہنمائی کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں ، اور آمدہ عیدالاضحی کی مناسبت سے مویشی منڈیوں ، بازاروں اور عید کے اجتماعات کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنائی جائے ، موجود سکیورٹی حالات کے پیش نظر ، حساس مقامات ، سکول کالجز، ہسپتالوں سمیت دیگر اہم عمارتوں ، عوامی مقامات سمیت ، تھانہ جات ، چوکیات اور ناکہ بندی پوائینٹس پر تعینات افسران اور جوان حفاظتی اقدامات میں مزید بہتری لاتے ہوئے، ایس او پیز کے مطابق ، ہیلمٹ جیکٹ کا استعمال یقینی بنائیں ، شہر میں گشت کے معمول اور معیار کو مزید بہتر کیا جائے تاکہ شہریوں کے اعتماد اور تحفظ کے احساس میں اضافہ ہو ۔ اس کے ساتھ ساتھ تفتیش کے امور میں بہتری لائی جائے تفتیشی اور آپریشنل سٹاف لیزان بہتر کریں تاکہ زیر تفتیش مقدمات اور تفتیش کے دیگر امور بہتر ہو سکیں ، کسی بھی ہنگامی صورت حال یا بڑے حادثے یا واقعے کے دوران متعلقہ ایس ایچ او اور تفتیش آفیسر بذات خود جائے وقوعہ پر پہنچیں اور حالات کا جائزہ لے کر موقع کی مناسبت سے بہتر سے بہتریں فیصلہ کریں تاکہ بروقت اور بہتر قانونی کاروائی عمل میں لائی جا سکے ۔ میٹنگ کےدوران ایڈیشنل ایس پی اور ایس ایس پی ٹریفک عارف جاوید خان ، اور ایس ایس پی انوسٹگیشن مختیار شاہ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ڈی پی او ایبٹ آباد کی طرف سے جاری کردہ احکامات اور ہدایات پر عمل درآمد یقینی بنانے پر زور دیا جبکہ اس موقع پر ڈی پی او ایبٹ آباد نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کے لیے ریوارڈ کا اعلان بھی کیا ۔