انتظامیہ اور ڈاکٹرز کے درمیان ٹھن گئی
انتظامیہ کی جانب سے نوٹسملنے کے بعد پرا ونشل ڈاکٹر ایسو سی ایشن بھی میدان میں آ گئی
پرا ونشل ایسو سی ایشن کی جانب سے جاری پریس نوٹ میں کہا گیا ھے کہ
ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے کرپٹ بورڈ اف گورنرز اور نااہل انتظامیہ کی جانب سے فیکلٹی کے ممبران کو شوکاز نوٹس اور دھمکیوں کو مسترد کرتے ہیں
خلاف میرٹ تعینات ڈین عمرفاروق اور خلاف میرٹ تعینات میڈیکل ڈائریکٹر کی اپنوں کو بندر بانٹ کو مسترد کرتے ہیں
عدالت کی کی واضح فیصلے کے باوجود معزز فیکلٹی ممبران کو ائی بی پی الاونس اور سہولیات دینے کی بجائے دھمکیوں کو مسترد کرتے ہیں اور اپنوں کو خلاف میرٹ منظور نظر اپنوں کو پروموٹ کیا جارہا ہے ۔اعلی عہدوں سے نوازا جا رہا ہے ۔مراعات دی جارہی ہے اور ایم ٹی ائی ایکٹ کے برعکس شعبہ جات کے سربراہ اور چیرپرسنز تعینات کئے جارہے ہیں ۔
ڈویثزنل منیٹرنگ یونٹ کی انکوائری میں
ایک کروڑ روپے کی ریکوری کی بجائے ڈاکٹر صدیق الرحمن کو خلاف میرٹ بورڈ اف گورنرز کا ممبر بنا دیا گیا ہے
شوکت خانم کے چیف میڈیکل افیسر عاصم یوسف کو عمران خان کی وجہ سے بورڈ اف گورنرز کے چیرمین تعینات کیا گیا ہے نگران گورنمنٹ عاصم یوسف سمیت دیگر سیاسی اور خلاف میرٹ بورڈ اف گورنرز کو فی الفور برطرف کریں
ایوب ٹیچنگ ہسپتال اور کالج میں ہونی والی اربوں روپے کی کرپشن ۔بے قاعیدگیوں اور بندر بانٹ کے خلاف محکمہ صحت کی اعلی سطع کی انکوائری کمیٹی تشکیل دی جائے جو کہ ایک مہینے کے اندر تحقیقات مکمل کرکے بورڈ اف گورنرز اور ہسپتال اور کالج انتظامیہ سمیت دیگر ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دیں ۔
نگران مشیر صحت ۔نگران وزیراعلی نے اگر ایکشن نہ لیا تو گرینڈ ہیلتھ الاینس ایوب ٹیچنگ ہسپتال کیساتھ ملکر شدید احتجاج اور ہر قسم کی سروسیسز بند کرنے پر حق بجانب ہونگے جس کی تمام تر زمہ داری بورڈ اف گورنرز ۔نااہل انتظامیہ اور نگراں صوبائی گورنمنٹ پر ہو گی ۔