باجوڑ :- ملک بھر کے طرح ضلع باجوڑ میں بھی یوم آزادی پورے جوش وجذبے کے ساتھ منایا گیا۔ دن کا آغاز باجوڑ پولیس لائنز کے مسجد میں دعائیہ تقریب سے ہوا جسمیں ملک و قوم کے سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں مانگے گئی۔
تقریبات کا باقاعدہ آغاز صبح 9 بجے یادگار شہداء پر پرچم کشائی کی تقریب سے ہوا۔ جسمیں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ اور ڈپٹی کمشنر باجوڑ بمعہ دیگر پولیس اور سول انتظامیہ کے افسران نے شرکت کی۔ جہاں پر پرچم کشائی کی گئی،یادگار شہداء پر پھول چڑھائے گئی اور پولیس کے چاق وچوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ پرچم کشائی کے تقریب میں قومی ترانہ پیش کیاگیا اور پاکستان زندہ آباد کے فلک شگاف نعرے لگائی گئیں۔ تقریب کے اخر میں “”پلانٹ فار پاکستان”” مہم کے تحت پودے بھی لگائی گئی, پاکستان کے 76ویں یوم آزادی کا کیک بھی کاٹا گیا اور ملک وقوم کے سلامتی، ترقی وخوشحالی کیلئے خصوصی دعائیہ کلمات پڑھے گئی۔
جشن آزادی کے مناسبت سے مرکزی تقریب گورنر ماڈل سکول سول کالونی خار میں منعقد ہوا جسمیں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ، ڈپٹی کمشنر باجوڑ، شہداء کے ورثاء، ہیڈ اف ال لائن ڈیپارٹمنٹ، علاقائی عمائدین، صحافی برادری، تاجر برادری، سکول کے بچوں اور دیگر سول سوسائٹی کے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
منعقدہ تقریب سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ نذیر خان (PSP) اور ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد انورالحق نے ارض پاک کے آزادی اور شہداء کے قربانیوں پر روشنی ڈالی اور تقریب میں شریک بچوں اور بزرگوں کا شکریہ اد کرنے کے ساتھ خصوصی طور پر شہداء کے لواحقین کو زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ یہ ملک قوم کی انتھک محنت اور شہداء کے قربانیوں کے بعد آزاد ہوا ہے۔ بائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کی قیادت میں بر صغیر کے لاکھوں مسلمانوں کی قربانیوں کی بدولت پاکستان کا دنیا کے نقشے پر ظہور ہوا جس کا مقصد انگریز سامراج سے آزادی حاصل کرکے ایسی ریاست قائم کرنا تھا جہاں پر برصغیر کے مسلمان اپنی زندگیاں اسلامی طور طریقوں، روایات اور اقدار کے تحت آزادانہ طور پر گزار سکیں یہ دن قومی جذبے اور ملکی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لئے متحرک کردار ادا کرنے کے عزم کی تجدید کا بھی دن ہے۔ پاکستان حاصل کرنا اتنا آسان نہیں تھا لیکن شہداء کے بیش بہا قربانیوں اور ہمارے آباؤ و اجداد کے شب و روز محنت کے بعد یہ سب کچھ ممکن ہوا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی آزادی کیلئے تمام قبائل کے طرح اقوام باجوڑ کی قربانیاں بھی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں اور آزادی سے لیکر اب تک وطن عزیز کے دفاع کیلئے مسلسل اپنے جانوں کے نذرانے پیش کررہے ہے۔ جوکہ تاحیات یاد رکھا جائے گا۔ لہذا اب ہم سب نے مل کراس ارض پاک کو ترقی، خوشحالی اور کامیابیوں کی بلند سطح پہ لیجانا ہے۔
منعقدہ تقریب میں سکول کے بچوں نے ملک سے محبت کے حوالے سے مختلف قسم کے نظمیں پیش کی۔ جسکو حاظرین نے خوب داد دی۔
پاکستان زندہ باد۔