باكسر کو گولی مار دی گئی ۔۔۔۔۔۔۔

تھانہ پھندو کی حدود نذر بوستان بابا روڈ پر مقامی باکسر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا جبکہ فائرنگ سے اس کے دو دوست زخمی ہو گئے ۔جہانزیب ولد فقیر محمد سکنہ شاہین مسلم ٹائون نے زخمی حالت میں پولیس کو بتایا کہ گزشتہ شب ایک بجے کے قریب ووہ اپنے دوستوں جہانزیب عرف باکسرولد منیر سکنہ رشید گڑھی اور محمد ولد امین اللہ کے ہمرا ہ نذر بوستان بابا روڈ پر موجودتھا کہ اس دوران جہانزیب عرف ڈوبااور مجاہد موٹرسائیکل پر آئے اوران پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں جہانزیب عرف باکسر متعد د گولیاں لگنے سے موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ وہ محمد سمیت شدید زخمی ہو گیا ملزمان واردات کے بعد فرار ہو گئے مدعی کے مطابق مقتول جہانزیب نے چند روز قبل ملزم مجاہد کے گھر پر فائرنگ کی تھی پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔ایس پی سٹی ڈاکٹر محمد عمر کا کہناہے کہ مقتول اور ملزمان الگ الگ گینگز ہے مقتول جہانزیب کا باکسنگ کلب ہے اس لئے اسے علاقے کے لوگ باکسر کے نام سے پکارتے تھے انکا کہناتھا کہ ملزما ن کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارہے جارہے ہیں انہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں