بالاکوٹ
اسسٹنٹ کمشنر بالاکوٹ میڈم بشارت شاہ کا مختلف اڈوں کا دورہ مسافروں سے زیادہ کرایہ لینے والے ٹرانسپورٹرز سے کرایہ واپس کروادیا ذائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کاروائی ہوگئ گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر بالاکوٹ میڈم بشارت شاہ نے گڑھی حبیب اللہ مانسہرہ مہانڈری کاغان اور ناران اڈوں کا دورہ کیا جہاں گاڑیوں میں مسافروں سے کرایہ بارے دریافت کیا اور ذائد کرایہ وصول کرنے والوں سے کرایہ واپس کیا گیا اسسٹنٹ کمشنر بالاکوٹ نے بتایا کہ مانسہرہ کا کرایہ 127روپے ادا کیا جائے جبکہ مختلف روٹس پر بھی 15فیصد کرایہ کم کیا جائے اور سرکاری کرایہ نامہ کو گاڑی کے شیشے پر آویزاں کیا جائے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی ہوگئ