مانسہرہ میں قتل و غارت گری کا سلسلہ جاری
بٹل کی حدود ٹھٹھہ میں پچیس سالہ اکبر شاہ ولد عالم شاہ نامی کوہستانی نوجوان بے دردی سے قتل کر دیا ۔
کوہستان پٹن کا رہائشی حال ٹھٹہ بٹل جس کا نام اکبر شاہ ولد شاہ عالم تھا جو علی الصبح اپنے گھر سے نہر کی طرف گیا جہاں پر نامعلوم افراد نے گولی مار کر قتل کردیا ۔
مقامی افراد اور تھانہ بٹل پولیس نے موقع پر پہنچ نعش تحویل میں لے لی اور پوسٹ مارٹم کیلئے رورل ہیلتھ سینٹر چھترپلین پہنچادی ، لواحقین کے مطابق ہماری پہلے سے دشمنی ہے۔ جس پر تھانہ بٹل پولیس کے ایڈیشنل ایس ایچ او اجمل خان دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کیا اور مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔۔۔