بٹگرام ٹریڈ یونین بٹگرام اور جماعت اسلامی کے کال پر ہوشرباء مہنگائی اور بجلی و تیل کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافے کے خلاف شہر میں چند دکانوں کے سوا مکمل شٹر ڈاؤن ڈاؤن ہڑتال رہی، تمام ماکیٹیں اور ہوٹلز چھوٹا بڑا کاروبار مکمل طور پر بند رہا، جماعت اسلامی کے کارنوں نے شہر میں مہنگائی مارچ کیا اور کچہری چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا جسمیں پٹی ٹی آئی کے ضلعی صدر نیازمحمد خان ترند نے بھی اظہار یکجہتی کے طور پر شرکت کی ، مظاہرے کے دوران دو گھنٹوں سے زائد شاہراہ قراقرم پر ٹریفک معطل رہی مظاہرے میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی جس سے جماعت اسلامی کے ضلعی امیر نثار خان ، ٹریڈ یونین کے صدر شاہ حسین خان اجمیرہ ، امیدوار پی کے 29 حضرت یوسف، خالد خان اجمیرہ ، محمد نسیم چیئرمین یوسی بٹہ موڑی، انور بیگ پشوڑہ قومی وطن پارٹی کے نثار خان ، لاجبر خان ، ڈسٹرکٹ بار کے صدر امیر محمد خان ، پی ٹی آی کے ضلعی صدر نیاز محمد خان ترند اور دیگر نے خطاب کیا، مقررین نے کہاکہ ہوشرباء مہنگائی سے غریب عوام کا جینا حرام ہوگیاہے، بے جا ٹیکسوں سے کاروبار تباہ ہوگیاہے، حکومت فوری طور پر ناجائز ٹیکسز ختم کردیں ورنہ نہ ختم ہونے والا احتجاج شروع کرنے پر مجبور ہونگیں ، حضرت یوسف نے کہاکہ ملک انارکی کی طرف جارہاہے حکمران اپنی عیاشیاں بند کریں اور غریب عوام کے حال پر رحم کریں انہیں ریلیف دیں ، آئی ایم ایف کی غلامی سے باہر آئیں اور بے جا ٹیکسوں سے عوام کی جان چھڑائیں ورنہ عوام بغاوت پر مجبور ہونگے ، انہوں نے کہاکہ تمام سیاسی پارٹیاں اور ماشل لاز حکومتیں ناکام رہی ہے اب عوام کے پاس صرف جماعت اسلام کا آپشن رہتاہے اگر آئندہ الیکشن میں پاکستان کے عوام جماعت اسلامی پر اعتماد کرتی ہے تو اس صورت میں ملک بحران سے نکل سکتاہے اور ترقیافتہ ملکوں کے صف میں کھڑا ہوسکتا ہے ، پی ٹی آئی کے ضلعی صدر نیاز محمد خان ترند نے کہاکہ اس وقت ملک کھوکھلا ہوچکا ہے مکمل انحصار اوور سیز پاکستانیوں پر ہے ورنہ نااہل حکمرانوں کی وجہ سے ملک سری لنکا اور افغانستان سے بھی پیچھے چلا گیاہے ، غریب عوام بیت الخلاء سے بیت اللہ تک ٹیکسز ادا کرتے ہیں اس کے باجود ملک دیوالیہ ہوتا جارہاہے، حکمران عیاشیاں اور مراعات ختم کردیں اور کرپشن کا راستہ روکیں پھر دیکھیں ملک مستحکم ہوتا ہے یا نہیں.
اشتہار
Cute Baby Of The Month اس مہینے کا پیارا بچہ
مقابلے کے لیے 15 تاریخ سے پہلے اپنے بچے کی تصویر جمع کروائیں۔ Submit Your Child Photo before the 15th! of June
اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
اشتہار
Cute Baby Of The Month اس مہینے کا پیارا بچہ
مقابلے کے لیے 15 تاریخ سے پہلے اپنے بچے کی تصویر جمع کروائیں۔ Submit Your Child Photo before the 15th! of June