بٹگرام: بٹگرام میں فری آٹے کی تقسیم انتظامی آفیسرز کی زیر نگرانی جاری ہے, ضلع کی تمام انتظامی آفیسرز ضلع میں قائم کئے گئے رجسٹرڈ شدہ دکانوں اور ویئر ہاؤس کی نگرانی کرتے رہے۔
حکومت کی جانب سے عوام کے لئے مفت آٹا سکیم متعارف کیا گیا ہے جس میں مستحق افراد میں مفت آٹا تقسیم کیا جارہا ہے۔
یاد رہے مفت آٹے کی تقسیم کا عمل حکومت کی جانب سے مستحق قرار دئے گئے افراد میں ماہ رمضان میں کے دوران جاری رہے گا۔
شہریوں سے گزارش ہیکہ 8171 پر ایس ایم ایس کے ذریعے اپنا شناختی کارڈ نمبر بھیج کر تصدیق کے بعد سنٹر پر تشریف لائیں تاکہ تکلیف سے بچا جا سکے۔