ڈپٹی کمشنر بٹگرام کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام عبدالسلام نے ایس ڈی او پیسکو بٹگرام کے ہمراہ دوسری دورہ گاؤں اجمیرہ میں بجلی چوروں کیخلاف آپریشن کیا، بجلی چوری میں ملوث افراد کے خلاف تین بندوں پہ ایف آئی آر درج جبکہ بجلی چوری میں استعمال ہونے والی سینکڑوں گز تار بھی برآمد کر دی گی۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام کا کہنا تھا کہ یہ آپریشن جاری رہے گا تاکہ بجلی چوری کو روکا جا سکے اور لوڈ شیڈنگ سے بچا جا سکے۔ عوام سے گزارش ہیکہ وہ میٹر لگائیں اور غیر قانونی کنکشن کو منقطع کر دیں۔عوام کا کہناہے کہ اگر اس موقع پر غفلت کامظاہرہ کرنے یا مفادات حاصل کرنیوالے واپڈااہلکاروں کے خلاف کاروائی بھی کرلی جاتی تو مزاآجاتا