بٹگرام پولیس
تھانہ سٹی پولیس کی اہم اور کامیاب کاروائی
ملزمان گرفتار ، چرس اور آئیس برآمد ، دہندے کی رقم بھی برآمد ، ملزمان منشیات فروشی اور نوشی کے علاوہ چور گینگ کے سرکردہ ارکان ہیں ۔
چور گینگ کے گرفتار ارکان کی نشاندہی پر کامیاب کاروائی پر ملزمان سے سرقہ کی رقم بھی برآمد
*ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بٹگرام سونیا شمروز خان (PSP) کی نگرانی میں بٹگرام پولیس عوامی اعتماد کو بحال کرتے ہوئے خدمتوں کے سفر میں کامیابیوں کی جانب گامزن ہے* ۔
ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر ، SHO سٹی سجاد خان کی نگرانی میں نعیم اللہ خان SI نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی کے دوران ملزمان (1) کریم اللہ عرف شینا ولد صاحب خان سکنہ اجمیرہ (2) سعید اللہ ولد سیف اللہ سکنہ قلاع بٹگرام سے ڈیڑھ کلو سے زائد چرس اور آئیس برآمد کر لی ہے ۔ دہندے کی رقم اور چوری کے مقدمہ میں مال مسروقہ رقم کی بھی برآمدگی کی گئی ہے ۔ معیاری تفتیش سے نیٹ ورک کا خاتمہ کیا جا رہا ہے ۔
عوامی حلقوں نے ڈی پی او بٹگرام کے اقدامات کو سراہا ہے ۔
ترجمان بٹگرام پولیس