بٹگرام پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری منشیات فروشان گرفتار چرس،اسلحہ برآمد
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بٹگرام سونیا شمروز خان (PSP) کے احکامات کی روشنی میں تھانہ کوزہ بانڈہ ایس ایچ او انسپکٹر نوید خان اور عبدالغفار خان ایڈیشنل ایس ایچ او نے معہ ٹیم کے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش حیدر شاہ ولد سید محمود شاہ قوم سید سکنہ بوجڑی حال ڈگر میرا کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے چرس،اسلحہ 30بور پستول معہ کارتوس برآمد کئیے۔
منشیات فروش کریم اللہ ولد صاحب خان قوم سواتی سکنہ اجمیرہ سے چرس برآمد کر کے گرفتار کرلیا۔ملزمان کے خلاف اسلحہ ، منشیات دفعات کے تحت مقدمات درج رجسٹر کر کے پابند سلاسل کر دیا۔مزید تفتیش جاری منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن تمام سپروائزری افسران کو سخت احکامات جاری کئے گئے ہیں