فرینڈز پاکستان اور کے این کے جاپان کے تعاون سے تشکیل شدہ کمیونٹی ایڈوکیسی گروپ یونین کونسل تھاکوٹ ڈسٹرکٹ بٹگرام نے گرلز یوتھ ایمبیسیڈرز سے میٹنگ کی۔ میٹنگ کا مقصد تھاکوٹ جیسی دور افتادہ اور پسماندہ یونین کونسل میں بچیوں کی تعلیم کا فروغ ،اس کی اہمیت کو علاقائی و صوبائی سطح پر اجاگر کرنا ، بچیوں کی تعلیم کے حصول میں آنے والے مسائل پر بحث کرنا اور ان کے حل تجویز کرنا تھا۔ اس میٹنگ میں بچیوں کی تعلیم تک آسان اور محفوظ رسائی، سکول میں اساتذہ کی کمی ، بچیوں کے سکولوں کی تعداد میں اضافہ جیسے مسائل جن کی نشاندہی سکول کی بچیوں نے کی تھی کو کمیونٹی ایڈوکیسی گروپ تھاکوٹ کے نوٹس میں لایا گیا۔ کمیونٹی ایڈوکیسی گروپ تھاکوٹ نے مسائل کو اجاگر کرنے کے لئے گرلز یوتھ ایمبیسیڈرزکا شکریہ ادا کیا اور انہیں مکمل یقین دلایا کہ گروپ تمام سیاسی و تعلیمی احکام بالا سے جلد رابطہ کرے گا اور ان مسائل کے حل کو یقینی بنائے گا۔ اس کے ساتھ ان کوششوں کے لئے گروپ نے فرینڈز پاکستان اور کے این کےجاپان کا بھی شکریہ ادا کیا جو نہ صرف ان مسائل کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار کر رہے ہیں بلکہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول تھاکوٹ کی تعمیر بھی کر رہے ہیں تاکہ بچیوں کی سیکنڈری تعلیم تک رسائی ممکن ہو۔
اشتہار
Cute Baby Of The Month اس مہینے کا پیارا بچہ
مقابلے کے لیے 15 تاریخ سے پہلے اپنے بچے کی تصویر جمع کروائیں۔ Submit Your Child Photo before the 15th! of June
اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
اشتہار
Cute Baby Of The Month اس مہینے کا پیارا بچہ
مقابلے کے لیے 15 تاریخ سے پہلے اپنے بچے کی تصویر جمع کروائیں۔ Submit Your Child Photo before the 15th! of June