*ایبٹ آباد بگنوتر پولیس کی کاروائی ، نملی میرا چھم میں نوجوان کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار*
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ بگنوتر کی حدود چھم یونیورسٹی گراونڈ کے قریب ، دانیال ولد مشتاق سکنہ نگری بالا کو اسلحہ آتشین سے فائرنگ کر کے قتل کیا گیا جس پر مقتول کے بھائی کی مدعیت میں تھانہ بگنوتر میں زیر دفعہ 302 پی پی سی مقدمہ درج رجسٹرڈ ہوا ،
اس دوران ایس ڈی پی او گلیات ، اور ایس ایچ او بگنوتر نے بروقت کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ، قتل میں ملوث ملزم امجد ولد نواز سکنہ کالا پانی کو گرفتار کر لیا ۔ مدعی مقدمہ کے مطابق وجہ عداوت 3/4 دن قبل قاتل اور مقتول کا سواریاں بٹھانے پر جھگڑا ہے،
ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ ْآباد عمر طفیل نے قاتل کی بروقت گرفتاری پر بگنوتر پولیس کی کارکردگی کو سراہا ہے ۔