بہادر کلے ۔۔خاوند نے بھائی اور ماں کے ساتھ مل کر بیوی کو پھانسی دے دی ملزمان گرفتار ۔۔۔پولیس

پشاور :- خاتون کے قتل میں ملوث شوھر، دیور اور ساس چند گنٹھوں کے اندر گرفتار

پشاور() *ڈی ایس پی صدر سرکل محمد علی* کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ رحمان بابا یوسف شاہ کی لیڈیز پولیس کے ہمراہ اہم کاروائی، اچر دہیہ بہادر کلے میں اپنی بیوی کو بھائی اور ماں کے ساتھ مل کر پھانسی دینے کے بعد خودکشی کا رنگ دینے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں مقتولہ ( س) کی شوہر عمیر، دیور فضل امین پسران شفیع اللہ اور ساس مسماۃ (گ) زوجہ شفیع اللہ ملوث نکلی، جنہوں نے مقتولہ کو پھانسی دے کر قتل دیا تھا، جبکہ پولیس ٹیم کے سامنے خودکشی کا رنگ دینے کا ڈرامہ رچایا، پولیس تفتیشی ٹیم نے قتل کے متعلق اصل حقائق جاننے کیلئے باریک بینی سے تحقیقات شروع کردی گئی، جو اصل حقائق سے پردہ اٹھاتے ہوئے قتل میں ملوث ملزمان کو چند گھنٹے کے اندر اندر گرفتار کرلیا، جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران گھریلوں ناچاکی کی وجہ سے مقتولہ مسماۃ ( س) کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا، گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جارہی ہے

تفصیلات کے مطابق تھانہ رحمان بابا پولیس کو خاتون کی خودکشی کی اطلاع ملی تھی، جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو پوسٹمارٹم کی خاطر ہسپتال منتقل کردی گئی

*ڈی ایس پی صدر سرکل محمد علی* کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ رحمان بابا یوسف شاہ، تفتیشی ٹیم نے لیڈیز پولیس کے ہمراہ جدید سائنسی خطوط پر تفتیش کے دوران عزیز واقارب، رشتہ داروں اور مقتولہ کے شوہر، دیور اورساس کو بھی شامل تفتیش کیا، جس کے دوران شوہر، دیور اور ساس کے متضاد بیانات کو مدنظر رکھتے ہوئے مزید انٹاروگیٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا، جس پر ملزمان مقتولہ کے شوہر عمیر، دیور فضل امین پسران شفیع اللہ اور ساس مسماۃ (گ) زوجہ شفیع اللہ نے تفتیشی ٹیم کے روبرو اصل حقائق سے پردہ اٹھاتے ہوئے بیان کیا کہ انہوں نے مقتولہ کو گھریلوں ناچاکی کی وجہ سے پھانسی دے کر قتل دیا تھا، جبکہ پولیس ٹیم کے سامنے خودکشی کا رنگ دینے کا ڈرامہ رچایا، تمام ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران مقتولہ ( س) کے قتل میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا، جن سے مزید تفتیش جاری ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں