ڈی پی او چارسدہ محمد عارف کا سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ویڈیو پر ایکشن
خواتین کی تذلیل کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائیگی. ڈی پی او چارسدہ محمد عارف
گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بابڑہ میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت رقوم کی تقسیم کیلئے آنے والی خواتین پر پولیس کے تشدد پر ڈی پی او چارسدہ محمد عارف نے فوری ایکشن لیتے ہوئے واقعہ میں ملوث دونوں پولیس اہلکار آیاز اود محمد زادہ کو فوری طور پر معطل کرکے بطور سزا کوآرٹرگارڈ میں بند کروا کے انکوائری شروع کر دی ہے ۔ ڈی پی او چارسدہ نے واضح کیا کہ معاشرے کے ہر فرد کا توقیر اور عزت نفس ہمارے لئے مقدم ہے ۔پولیس آفسران اور ماتحت عملہ عوام کی جان ومال کے حفاظت کے ساتھ عوام کے ساتھ عزت و اخترام اور تقدس کا رشتہ قائم رکھیں ۔ چارسدہ پولیس کا عزم ہے کہ پولیس اور عوام کے درمیان اعلی اور بہتر تعلقات استوار ہوں۔ انہوں نے پولیس فورس کو تنبیہ کی کہ پہلے سلام اور پھر کلام کو مقدم رکھ کر ہر شہری کے ساتھ خوشگوار انداز میں بات چیت کریں۔ جبکہ خواتین ہمارے مائیں ہمارے بہنیں ہیں۔ ان کی عزت ہمارے لئے مقدم ہے ۔