تحریک انصاف پارلیمنٹرین ۔ پرویز خٹک کی نئی پارٹی کا نام سامنے آ گیا

پرویز خٹک کی پارٹی کا نام اور جھنڈے کا ڈیزائن سامنے آگیا۔۔
پشاور(مائی ٹی وی) سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کی جانب سے اپنی الگ جماعت ”پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز“ کے نام سے میدان میں لانے کے سلسلے میں تیاریاں جاری ہیں جس کیلئے پارٹی کے نام اور جھنڈے کا انتخاب کرلیا گیا ہے۔

پرویز خٹک پارٹی کی صوبائی صدارت کا الیکشن سابق سپیکر اسد قیصر سے ہارنے کے بعد وہ پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے تھے جبکہ پارٹی سے الگ ہونے کے موقع پر وہ اس کے صوبائی صدر تھے۔ وہ 2013ءسے 2018 ءتک صوبہ کے وزیراعلیٰ جبکہ 2018ءسے 2022ءتک وفاقی وزیر داخلہ تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں