ایبٹ آباد (. . . . . . . )تحصیل کونسل ایبٹ آباد کا پہلا باضابطہ اجلاس،اے ڈی اور تحصیل میونسپل آفیسر کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر سمیت دیگر افسران غیر حاضر ،سٹی میئر کا نوٹس ،ائندہ اجلاس میں حاضری یقینی بنانے پر زور ،ممبران کی ٹی ایم اے ،شملہ پہاڑی پارک میں کرپشن سمیت مسائل پر متعدد قراردادیں ،مختلف محکموں کی لیزان کمیٹیوں کے قیام کا بھی فیصلہ کیا گیا ۔تحصیل کونسل ایبٹ آباد کا پہلا اجلاس حلف اٹھانے کے بعد 15 ماہ کی تاخیر کے بعد منعقد ہوا ۔جس میں 132 کونسلز کے 194 مردو خواتین تحصیل ممبران شریک ہوئے۔اجلاس میں ممبران نے علاقائی پسماندگی اور محرومیوں پر کھل کر بحث کی اور ٹی ایم اے ایبٹ آباد میں تجاوزات اور کرپشن کو ختم کرنے کے لئےاقدمات اٹھانے پر زور دیا گیا ۔سٹی میئر سردار شجاع نبی کی زیر صدارت منعقد اجلاس میں ممبران تحصیل کونسل نے ویلج اور نیبر ہوڈ کے مسائل پر تفصیلی گفتگو کی ۔اس موقع پر سردار شجاع نبی کا کہنا تھا بلدیاتی حکومتوں کا نظام ابھی تک مفلوج ہے ۔الیکشن کے بعد اس کو فعال رکھنے میں مشکلات کا سامنا ہے ۔پرییذائیڈنگ کے الیکشن پر بھی حکم امتناع ہے۔اس کے انتخاب پر توہین عدالت کے مرتکب ہوں گے ۔سردار شجاع نبی کا کہنا تھا ملک میں خودمختار حکومت کے قیام تک معیشت مستحکم کرنا مشکل ہوگا ۔تحصیل حکومت کو فنڈ کی دستیابی کے مسائل بھی حل نہیں ہو سکے۔انہوں نے کہا ہے کہ گذشتہ حکومت نے بلدیاتی کونسلز کو اجلاس سے روک رکھا تھا۔خیبر پختون خوا میں تحصیل کونسلز کے اجلاس نہیں ہو رہے ہے ۔انہوں نے ممبران تحصیل کونسل کی جانب سے قراردادوں کے جواب آئندہ اجلاس میں دینے کا عندیہ دیا اور کہا کہ فنڈ کی دستیابی کی کوشش کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ملک مقروض اور صوبہ کی مالی حالت مخدوش ہے ۔خودمختار حکومت کے قیام تک ملک میں معیشت کا استحکام ممکن نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ اختیارات کے لئے عدالت میں کیس جاری ہے ۔جس کی آئندہ سماعت 27 کو ہو گی۔سردار شجاع نبی کا کہنا تھا تحصیل کونسل کے ممبران ذہنی دباؤ سے دوچار ہیں ایک سال سے اوپر وقت گزرنے کے بعد کونسل غیر فعال ہے۔انہوں نے محکمانہ کمیٹیوں کے قیام کے لئے ممبران کو لیزان کمیٹی میں شمولیت کے فعال ممبران کو شامل کرنے کی تجاویز دی ہیں۔اور دفاتر اخراجات 52 ہزار نیبر ہوڈ کونسل اور 42 ہزار ویلج کونسل کے اخراجات کے حوالہ سے کہا ہے کہ اس کے لئے متعلقہ حکام کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔انہوں ممبران کونسل کو باور کرایا کہ تمام مسائل مشترکہ ہیں ایبٹ آباد تعلیم یافتہ افراد کا شہر ہے تحصیل کونسل میں اس کی مہذب انداذ میں نمائندگی ہونی چائیے۔تاکہ سب کے سامنے مثبت پیغام جا سکے۔انہوں نے اجلاس میں غیر حاضر افسران کا نوٹس لیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ وہ افسران شریک نہیں ہوں گے تو مسائل کا حل کیسے ممکن ہے۔
اشتہار
Cute Baby Of The Month اس مہینے کا پیارا بچہ
مقابلے کے لیے 15 تاریخ سے پہلے اپنے بچے کی تصویر جمع کروائیں۔ Submit Your Child Photo before the 15th! of June
اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
اشتہار
Cute Baby Of The Month اس مہینے کا پیارا بچہ
مقابلے کے لیے 15 تاریخ سے پہلے اپنے بچے کی تصویر جمع کروائیں۔ Submit Your Child Photo before the 15th! of June