گڑھی حبیب اللہ چوری کا الزام لگا کر بارہ سالہ لڑکے کو تحقیقات کے بہانے لے جا کر قتل کر دیا گیا ۔۔مرکزی ملزم ملزم گرفتار
تھانہ گڑھی حبیب اللہ(-) مورخہ22.07.2023کو محلہ خان گڑھی میں کھوڑی جاگیر کے رہائشی 14/15 سالہ ہاشم نامی بچے کو قتل کرنے والے 3 نامزد ملزمان میں سے 2 کو گرفتار کرلیا گیا۔گرفتار ملزمان میں عفان خان عرف افعی ولد محمد جمیل اور سفیر افضل شامل ، جبکہ تیسرے ملزم شہباز جمیل کو ضمانت مسترد ہونے پر عدالت سے گرفتار کر لیا گیا
مقتول بچے کی ماں کی رپورٹ کے مطابق ملزمان نے اسے فون کرکے بتایا کہ ہم نے تمہارے بیٹے کو جاگیر میں ہونے والی چوری کے متعلق پوچھ گچھ کرنے کےلئیے اپنے گھر محلہ خان گڑھی لایا ہے۔جب میں وہاں پہنچی تو ملزمان نے بتایا کہ تمہارے بچے کو گولی لگ چکی ہے۔
مدعیہ کی رپورٹ پر تینوں ملزمان کے خلاف رپورٹ درج کرکے نامزد ملزمان میں سے 2 ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کر لیا گیا تھا تیسرے کو بھی پکڑ لیا گیا