جاگیر ہاشم قتل کیس ۔ڈی پی او مانسہرہ کا علاقے کا دورہ ۔۔قاتل کی اسلحہ کی دوکان سیل ۔۔گڑھی حبیب اللہ میں اسلحہ کی فروخت پر پابندی ۔۔مقتول میرے بیٹے کی طرح ھے ۔۔ڈی پی او

مانسہرہ (کرائم رپورٹر ) ڈی۔پی۔او مانسہرہ کا گڑھی حبیب اللہ کا دورہ ھاشم قتل کیس کی مکمل پیروی کرنے کی یقین دھانی انہوں نے کہا ہے کہ ملزمان جتنے با اثر کیوں نہ ہوں قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے بہت جلد سلاخوں کے پیچھے ہوں گےتفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ گڑھی حبیب اللہ میںDPO مانسہرہ کی اہلیان علاقہ سے مذاکرات ھاشم قتل کیس کے بارے میں ورثاء کا موقف سنا اور اہلیان علاقہ نے بھی ڈی۔پی۔او مانسہرہ مزاکرات سنے اس موقع پر ڈی۔ایس۔پی سرکل بالاکوٹ اور ایس ایچ او تھانہ گڑھی حبیب اللہ بھی موجود تھے DPO مانسہرہ نے ورثاء اور اہلیان کو یقین دھانی کرائی کہ ھاشم قتل کیس کی تحقیقات صاف اور شفاف طریقے سے ہوگی جس کی نگرانی میں خود کرونگا ھاشم قتل کیس میں ناقص تفشیش کرنے والے اہلکاروں کو محکمانہ رولز کے مطابق سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی آخر میں DPO مانسہرہ ورثاء سے کہا کہ قتل ہونے والا ھاشم میرے بیٹے کی ماند ہے اور قتل میں ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے میں پیچھے نیں ہٹیں گے اور گڑھی حبیب اللہ میں غیر قانونی اسلحہ کی فروخت پر بھی پابندی عائد کردی جائے گی اور اسلحہ فروشوں کی دوکانیں سیل کر دی جائیں گی آخر میں اہلیان علاقہ نے DPO مانسہرہ کے اس اقدام کو سراہا
…………………………………

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں