تربیلہ غازی ۔
تحصیل غازی کے موضع خالو بمقام چاند پلازہ کے رہاٸشی فلیٹ میں تین بچوں کی ماں کا قتل ۔
تفصیلات کیمطابق مسماة ( م، ،ش) اپنے تین کم عمر بچوں کیساتھ خالو بمقام چاند پلازہ کے ایک فلیٹ میں کراٸے پر رہاٸش پزیر تھی ، مقتولہ کا شوہر ساجد ولد عمر سید سکنہ سنبل (گلہ ہملٹ) تحصیل ٹوپی ضلح صوابی سعودی عرب میں ٹریلہ ڈراٸیور ہے ۔ آج اچانک بغیر اطلاع دٸیے پاکستان آیا اور گھر خالو( تحصیل غازی) پہنچتے ہی اپنی بیوی کو نامعلوم وجوہات کے بنا بیوی سے کوٸی تکرار کیے بغیر اپنے سالے ولید خان ولد امیر سید کی موجودگی میں فاٸر کھول دٸیے ، جسکے نتیجے میں اُسکی بیوی موقعہ پہ دم توڑ گٸی ۔ اطلاع ملتے ہی تحصیل غازی کے ڈی ایس پی محمد طاہر قریشی ، غازی تھانے کے ایس ایچ او مہتاب خان کی سربراہی میں پولیس ٹیم موقعہ واردات پہ پہنچی ۔ مقتولہ کو تحصیل غازی ہیڈ کواٹر ہسپتال پہنچایا گیا ۔ قاتل موقعہ واردات سے فرار ہے ۔
پولیس نے مقتولہ کی والدہ کی مدعیت میں ساجد ولد عمر سید اور قاتل کے والد عمر سید کے خلاف رپورٹ درج کی ۔ پوسٹمارٹم کے بعد لاش کو لواحقین کے سپرد کیا گیا ۔ پولیس کی تگ و دو قاتل کو پکڑنے کے لیے جاری ہے ۔ واضع رہے کہ مقتولہ اور قاتل ساجد میاں بیوی ہونے کے علاوہ آپس میں چچا زاد بھی تھے ۔