*محرم الحرام کے دوران 1800 سے زائد پولیس، ایف سی اور پاک آرمی کے افسران و جوانان سیکورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔ ڈی پی او ہری پور*
ڈی پی او ہری پور محمد عمر خان نے محرم الحرام کے موقع پر میڈیا نمائندگان کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد کیا۔میٹنگ میں پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے نمائندگان کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ڈی پی او ہری پور نے میڈیا ممبران کو بتایا کہ 1 محرم الحرام سے لے کر 10 محرم الحرام تک ضلع ہری پور میں کل 35 جلوس اور 190 کے قریب مجالس کا انعقاد ہوگا۔ تمام جلوسوں، مجالس اور امام بارگاہوں کی سیکورٹی کے لئے 1800 افسران اور اہلکاران تعینات کئے گئے ہیں۔ خیبر پختونخوا پولیس کے علاوہ فرنٹیئر کنسٹیبلری اور پاکستان آرمی کی خدمات بھی حاصل کی جائے گی۔ تمام کیٹگری کے جلوسوں کے لئے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات عمل میں لائے جائیں گے۔ ہری پور پولیس ضلع انتظامیہ، تاجر برادری، علماء اکرام، امن کمیٹیوں اور میڈیا کے ممبران کے باہمی تعاون سے محرم الحرام کے پرامن اختتام کے لئے ہرقسم کے وسائل بروئے کار لائے گی. ضلع کے داخلی و خارجی راستوں پر پولیس کی اضافی نفری تعیناتی اور چیکنگ کا عمل مزید سخت بنایا جائے گا۔ اشتعال انگیز مقررین کی ہری پور داخلے پر پابندی اور افغانیوں کی شہری آبادیوں میں داخلے پر دفعہ 144 نافذ کیا جائے گا۔
محرم الحرام کے مرکزی جلوسوں کے دنوں میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لئے متبادل ٹریفک پلان بھی جاری کردیا گیا ہے۔ کسی بھی ناخوشگوار واقع سے نمٹنے کے لئے پولیس لائن ہری پور میں پولیس کی ریزرو نفری بھی تعینات کی گئی ہے۔شہریوں کی سہولت اور کسی ایمرجنسی کی صورت میں بروقت کاروائی کے لئے کنٹرول روم بھی قائم کیا جائے گا۔