پشاور :- مویشی منڈیوں میں جعلی کرنسی کا لین دین کرنے والا گرفتار، جعلی پاکستانی کرنسی برآمد
ایس ایچ او تھانہ متھرا عبد اللہ جلال نے مویشی منڈی میں جعلی کرنسی استعمال کرنے والا جعل ساز کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزم مال مویشی منڈیوں میں سادہ لوح شہریوں کو نشانہ بناتے تھے ،گرفتار ملزم کا تعلق منظم جعل ساز گروہ سے ہے جو پشاور کے مضافاتی علاقہ چغرمٹی کا رہائشی ہے جنس نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے، ملزم کے قبضے سے ایک لاکھ چالیس ہزار جعلی پاکستانی کرنسی برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ متھرا عبد اللہ جلال نے خفیہ اطلاع ملنے پر کامیاب کاروائی کرتے ہوئے جعل ساز گروہ کے مرکزی ملزم عارف ولد زمان اور کو گرفتار کر لیاجو پشاور کے مضافاتی علاقہ چغرمٹی کا رہائشی ہے، گرفتار ملزم مال مویشی منڈیوں میں سادہ لوح افراد کو دھوکہ دہی کے زریعے جعلی کرنسی تھما کر رفوچکر ہو جاتا تھا ، ملزم کے قبضے سے ایک لاکھ چالیس ہزار جعلی پاکستانی کرنسی برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے
گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے